.
اسلام آباد : احتجا جی ریلی بعد از جمعہ لال مسجد سےروانہ ہوگی جوپارلمنٹ ہاؤس تک جائیگی : ترجمان پنجاب ( نشریات ) کراچی : آج جمعہ مرکز اھلسنت ناگن چورنگی میں علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ پڑھائینگے : ترجمان کراچی ( نشریات ) کراچی : قومی سلامتی کے اداروں نے تسلیم کیا کسی قسم کی دہشت گردی اور فرقہ واریت سے اہل سنت والجماعت کا کوئی تعلق نہیں : علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ( نشریات ) کراچی : الطاف حسین بھائی اپنی صفوں سے فرقہ واریت پھیلا نے والے لیڈران کو الگ کریں یا ہمیں واضح کردیں کہ ہم آپ کوبھی اپنا مخالف ہی سمجھیں ( نشریات ) کراچی : اھلسنت والجماعت نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار متحدہ کو قرار د ید یا : تفصیل تازہ ترین میں ( نشریات ) کراچی : مدارس کاریکارڈ چیک کرنےوالوں امام باڑوں کی فنڈ نگ کاریکارڈ بھی چیک کرو : علامہ معاویہ اعظم ( نشریات ) کراچی : ملک میں جاری اھل سنت کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کوایران سپورٹ کررھاھے : علامہ معاویہ اعظم ( نشریات ) پنجاب : قائد پنجاب مولانامحمد اشرف طاھرصاحب جن کوکچھ دن پھلےبلاجواز گرفتار کیا گیا تھا آج وہ رھا ھوگئے : ترجمان ( نشریات ) کراچی : صدر اہل سنت والجماعت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کراچی بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت واقعہ کی فوری تحقیقات کرے : ترجمان
Home » » اے امیر عزیمت تجھے سلام

اے امیر عزیمت تجھے سلام

Written By Unknown on Tuesday, 17 February 2015 | 15:33



حقنواز فقط نام کا ہی حقنواز نہیں تھا ۔۔۔ بلکہ حق تعالی جل شانہ نے واقعی حقنواز کو جرات، غیرت، شجاعت، دلیری اور ان گنت اعلی اوصاف سے نوازا تھا، قدرت کے اعلی اوصاف سے نوازا ہوا حقنواز جیا تو حق کی خاطر اور دنیا سے چلا تو حق کی خاطر، حقنواز ان شخصیات میں تھا جو صرف حق کی بات کہتے نہیں بلکہ حق کہہ کر سب سے اول خود اس پر ضرورت پڑنے پر نثار بھی ہو جاتے ہیں ۔۔۔۔ دیکھنے میں حقنواز کمزور سا تھا پر حقیقتا بہت پر اعتماد با ہمت مرد حر تھا۔
     علامہ حقنواز صحابہ و اہلبیت کی عظیم المرتبت محبت سے سرشار تھا، ان کا نوکر، خادم اور مستانہ تھا، اس بنا پر حقنواز پر بہت ظلم ڈھائے گئے جو وہ ہنس کر سہہ جاتا تھا، یہ کمزور سا انسان چٹانوں سے مضبوط حوصلے، ہمت اور پہاڑوں سے بلند عزم رکھتا تھا اور صحابہ کرام کی محبت میں طوفانوں کے رخ پھیر دیے، یہ صحابہ کرام کا جیالا، صحابہ کرام کا عاشق موجوں سے بھی اس انداز میں کھیلا کہ موجیں بھی اس کے جذبات دیکھ کر حیراں و پریشاں رہ گئے، یہ نوجوان صحرا میں چلا تو صحرا بھی گلزار بن گئے اور خزاؤں میں بھی بہار چھا گئی۔
شاعراسلام طاہر جھنگوی نے کیا خوب کہا ہے:
ظلم   سہتا   رہا   دکھ   اٹھاتا  رہا
آندھیوں میں بھی وہ جگمگاتا رہا
علامہ حقنواز جھنگوی شہید کی دینی خدمات اور مسلم امہ پہ کیے احسانوں کو الفاظ میں سمیٹا تو نہیں جاسکتا پر، ہر وہ لمحہ جس لمحے علامہ حقنواز شہید کا ذکر آتا ہے تو سلام عقیدت پیش کیے بنا دل نہیں رہتا۔
ہم نااہل نا سمجھ تو ان کے احسانات سمجھ ہی نہ سکے، ہم فقط دنیا کی خاطر جیتے اور مرتے ہیں ۔۔۔۔ سوچا جائے تو پتہ لگتا ہے کہ حقنواز جی کر اور جان دے کر ہم پہ وہ احسان کرگیا ہے کہ ہم یہ احسان مرتے دم تک شاید نہ اتار سکے، یہ حقنواز ہی تو تھا جس نے کفر کی سازشوں کو بے نقاب کیا، وہ ہلچل مچائی کہ کفر خود تھرتھرا اٹھا، اس کمزور اور تنہا مرد کی ہمت پہ حیران رہ گیا اور حقنواز کو چپ کرانے کی ہر ممکن کوشش کرنے لگے پر یہ حق کا سفیر حقنواز چپ ہونے کے لئے یا بکنے کے لئے نہیں اٹھا تھا بلکہ یہ تو مسلمانوں میں دین کے دوست اور دین کے دشمن کی پہچان کے لئے سر پہ کفن باندھ کے اٹھا تھا اور اپنے مقصد میں کامیاب ہوگیا، اپنے لہو سے چراغ جلا کر گلی گلی، گھر گھر روشن کر گیا، اور ایسا نہ ختم ہونے والا قافلہ کارواں چلا گیا جو دشمنوں کی لاکھ کوششوں کے باوجود بھی ختم نہ ہوا، نہ جھکا نہ ہی بکا، اس قافلے پر طرح طرح کے الزامات لگائے گئے، کبھی دہشتگردم کبھی انتہا نپسند، کبھی فرقہ واریت پھیلانے والا تو کبھی جذباتی کہا گیا، پر یہ قافلہ چلتا رہا کٹتا رہا اور بڑھتا رہا، نہ کم ہوا نہ ختم ہوا بلکہ دن بہ دن اس میں اضافہ ہی ہوا، اور کیوں نہ ہوتا جھنگوی کے قطرے قطرے سے پر عزم ، بااعتماد سنی صحابہ کا غلام جو پیدا ہوا۔
جھنگوی تیرے  لہو سے  روشن ہے جہاں
نہ بکنے ولا نہ جھکنے والا قافلہ ہے رواں
آج بھی امیر عزیمت تیری صدا ہے  گونجتی
کون ہے جو بنے صحابہ کا نایاب سچا پاسباں
جھنگوی کے مشن کو یا جھنگوی کی جرات، دلیری اور مردانگی کو لفظوں کی مالا میں کیا سمیٹوں؟ وہ خود ایک ایسی موتیوں کی چمکتی مالا ہے جس کے دم سے آج بھی کئی سینے ایمان کے نور سے منور ہوتے ہیں ۔۔۔ گلاب کا ایسا مہکتا ہوا پھول ہے کہ خوشبو اسکے الفاظ اس کے انداز اس کے کردار کی محسوس ہوجائے تو دل ایسا کھچا چلا جاتا ہے اور اس کی بات پہ فدا ہونے کو تڑبا جاتا ہے۔
اللہ پاک ہم گنہگاروں کو بھی امیرعزیمت کی راہ پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور دشمنان اسلام سے کنارہ کشی کی توفیق عطا فرمائے اور اسلام کی سربلندی کے لئے ہم نااہلوں سے بھی کچھ کام لے۔ آمین

Share this article :

Post a Comment