.
اسلام آباد : احتجا جی ریلی بعد از جمعہ لال مسجد سےروانہ ہوگی جوپارلمنٹ ہاؤس تک جائیگی : ترجمان پنجاب ( نشریات ) کراچی : آج جمعہ مرکز اھلسنت ناگن چورنگی میں علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ پڑھائینگے : ترجمان کراچی ( نشریات ) کراچی : قومی سلامتی کے اداروں نے تسلیم کیا کسی قسم کی دہشت گردی اور فرقہ واریت سے اہل سنت والجماعت کا کوئی تعلق نہیں : علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ( نشریات ) کراچی : الطاف حسین بھائی اپنی صفوں سے فرقہ واریت پھیلا نے والے لیڈران کو الگ کریں یا ہمیں واضح کردیں کہ ہم آپ کوبھی اپنا مخالف ہی سمجھیں ( نشریات ) کراچی : اھلسنت والجماعت نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار متحدہ کو قرار د ید یا : تفصیل تازہ ترین میں ( نشریات ) کراچی : مدارس کاریکارڈ چیک کرنےوالوں امام باڑوں کی فنڈ نگ کاریکارڈ بھی چیک کرو : علامہ معاویہ اعظم ( نشریات ) کراچی : ملک میں جاری اھل سنت کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کوایران سپورٹ کررھاھے : علامہ معاویہ اعظم ( نشریات ) پنجاب : قائد پنجاب مولانامحمد اشرف طاھرصاحب جن کوکچھ دن پھلےبلاجواز گرفتار کیا گیا تھا آج وہ رھا ھوگئے : ترجمان ( نشریات ) کراچی : صدر اہل سنت والجماعت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کراچی بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت واقعہ کی فوری تحقیقات کرے : ترجمان
Home » » کہاں سےلاؤں امیرعزیمت

کہاں سےلاؤں امیرعزیمت

Written By Unknown on Tuesday, 17 February 2015 | 15:29



جـدائی پـر ہـی قــائــم ہــے نــظام زندگــانــی بــھی

جداہوتے ہیں ساحل سے گلے مل مل کے پانی بھی

آج مجھے ایک ایسا شخص ( جومیرے مرشد اور میرے قائدمحترم ہے) انکی جدائی نے آج میرے غمزدہ اور بے قرار دل پر دستک دے کر اس بات پر مجبور کیا کہ میں اپنی زندگی کے ان غمگین ایام کو آنکھوں کو لہو کے آنسوؤں سے تر کروں اور پھر اسی لہو سے اپنے قائد کو سلام لکھ کر بتاؤں کہ تیرے بغیر میری زندگی کے پتے بہار ہونے کے باوجود پیلے ہیں اور میں آپکی یاد میں ہر وقت رطب اللسان رہتی ہوں اور میرے دل کا دروازہ ہر وقت آپ جیسی کسی رعب دار اور دلوں کو بیدار کرنے والی آواز کو سننے کے لئے کھلا رہتا ہے۔


اے قائد سورج تو روز چڑھتا ہے مگر اس کی تیز روشنی ہونے کے باوجود آپ کی مثال دکھائی نہیں دیتی، آپ تو اپنے کمالات کے ساتھ ہم سے اس طرح جدا ہوئے کہ آپ کی جدائی کا یقین ہونے کے باوجود ماننے کو تیار نہیں، آپ کی جدائی تو میرے تصور میں بھی نہ تھی، مگر اس ظالم دنیا نے آپ کو مجھ سے چھین کر اپنی درندگی کا واضح ثبوت دے دیا اور آپ کی طرف سے گویا یہ پیغام بھی دے دیا کہ

ہمارے بعد اندھیرے رہیں گے محفل میں

بہت چراغ جلاؤگے روشنی کے لئے

ہمارے بعد ہمارے ہی تذکرے ہونگے

ہمارے بعد محسوس اک کمی ہوگی


اے میرے قائد! آپ جیسی گرجدار آواز کو سننے کے لئے میرے کانوں کے رونگٹے ہر وقت کھڑے رہتے ہیں اور میرے قالم کی سیاہی اور کاغذ کی سفیدی تیری زلفوں اور ٹوپی کا منظر پیش کرتی ہے اور تیرا انداز بیاں مجھے ہر وقت تڑپاتا ہے، وہ سفید لباس میں ملبوس شخص اپنے علم و عمل سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فرمان ( العلماء ورثۃ الانبیاء) کا مصداق نظر آتا تھا جو کارکنوں کی آنکھوں کا تارہ ونظارہ تھا جو جسم کا کمزور اور کردار کا شیر تھا، جس کی باتیں اور چہرے کی شادابی ہر کارکن کے غم کی آگ کو بجھا کر اس کی راکھ ہوا میں بکھیر دیتی تھے، جو اپنی گرجدار آواز سے کفر کے سینے چاک کر راکھ دیتا تھا

اے قائد محترم میری زندگی کے ہر موڑ پر آپ کی جدائی کے کنٹینرز کھڑے ہیں جنہوں نے میری زندگی کی سب خوشیوں کو روک رکھا ہے اور میری خوشیوں کے سورج کو تیری جدائی کے کالے بادل نکلنے نہیں دیتے۔


اے قائد محترم آپ کے بعد آپ کی مسند پہ “فاروقی” آیا جس نے آپ کے مشن کو دنیا کے کونے کونے میں پھیلایا، کفر نے یہاں بھی اپنی ظالمیت کا واضح ثبوت دیا اور فاروقی بھی ہم سے چھین لیا، یکے بعد دیگرے دشمن گولی کے زور سے آپ کے کاز، آپ کے مشن کو دبانے کی کوشش کرتا رہا لیکن مرض بڑھتا گیا جوں جوں دوا کی۔

آخر میں اللہ سے دعا ہے کہ ہمارے پیارے قائد جھنگوی شہید کا مشن یونہی چمکتا دمکتا رہے اور اس مسند پہ آنے والے ہر قائد کی حفاظت فرمائے ۔

Share this article :

Post a Comment