.
اسلام آباد : احتجا جی ریلی بعد از جمعہ لال مسجد سےروانہ ہوگی جوپارلمنٹ ہاؤس تک جائیگی : ترجمان پنجاب ( نشریات ) کراچی : آج جمعہ مرکز اھلسنت ناگن چورنگی میں علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب حفظہ اللہ پڑھائینگے : ترجمان کراچی ( نشریات ) کراچی : قومی سلامتی کے اداروں نے تسلیم کیا کسی قسم کی دہشت گردی اور فرقہ واریت سے اہل سنت والجماعت کا کوئی تعلق نہیں : علامہ غازی اورنگزیب فاروقی ( نشریات ) کراچی : الطاف حسین بھائی اپنی صفوں سے فرقہ واریت پھیلا نے والے لیڈران کو الگ کریں یا ہمیں واضح کردیں کہ ہم آپ کوبھی اپنا مخالف ہی سمجھیں ( نشریات ) کراچی : اھلسنت والجماعت نے فرقہ وارانہ ٹارگٹ کلنگ کا ذمہ دار متحدہ کو قرار د ید یا : تفصیل تازہ ترین میں ( نشریات ) کراچی : مدارس کاریکارڈ چیک کرنےوالوں امام باڑوں کی فنڈ نگ کاریکارڈ بھی چیک کرو : علامہ معاویہ اعظم ( نشریات ) کراچی : ملک میں جاری اھل سنت کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کوایران سپورٹ کررھاھے : علامہ معاویہ اعظم ( نشریات ) پنجاب : قائد پنجاب مولانامحمد اشرف طاھرصاحب جن کوکچھ دن پھلےبلاجواز گرفتار کیا گیا تھا آج وہ رھا ھوگئے : ترجمان ( نشریات ) کراچی : صدر اہل سنت والجماعت علامہ غازی اورنگزیب فاروقی نے کراچی بم دھماکوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت واقعہ کی فوری تحقیقات کرے : ترجمان
Home » » حوریہ ذیشان کے قلم سے

حوریہ ذیشان کے قلم سے

Written By Unknown on Tuesday, 3 March 2015 | 14:10


بہت عمدہ اور لا جواب تحریر


کچھ اہم باتیں .................... حوریہ ذیشان کے قلم سے


پردہ کے متعلق کوئی پوسٹ کرنے پر کچھ بہنوں کا ایک اعتراض سامنے آتا ہے کہ پردہ کرنے بھی مرد حضرات گھورنے 

سے باز نہیں آتے اور پردہ والیوں کو بھی اسی طرح آنکھیں پھاڑ پھاڑ کے دیکھتے ہیں ۔ اس لیے عورت کو پردہ پر 

مجبور کرنے سے بہتر ہے مردوں کو سمجھایا جائے 

میں انکی بات سے جزوی اختلاف کرتی ہوں ، یہ بات ٹھیک ہے کہ کچھ مرد باپردہ خاتون کو بھی گھورتے ہیں لیکن یہ 

تناسب پردہ دار کی نسبت کافی کم ہے ۔ پردہ دار خاتون اگر گھر سے نکلتے وقت کچھ باتوں کا اہتمام کرلے تو میں دعویٰ 

سے کہتی ہوں کہ وہ کسی قسم کی ناگوار صورت حال سے محفوظ رہے گی ۔ یہ باتیں الحمدللہ میرا ذاتی تجربہ ہیں 

1
۔سب سے پہلی بات جس پر عمل کرنے کی سخت ضرورت ہے کہ بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکلا جائے ، اللہ نے عورت 

کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت تو دی ہے لیکن انتہائی ضرورت کے وقت تو جو عورت اللہ کے حکم کو مان کر بلا 

ضرورت گھر سے باہر نہیں نکلے گی ضرورت کے وقت نکلنے پر اللہ پاک اس کی حفاظت فرمائیں گے اور اسے ہر قسم 

کی بری نظر سے محفوظ رکھیں گے ۔ 

2
دوسری بات یہ ہے کہ گھر سے باہر نکلتے وقت اس بات کا خیال رکھنا بھی بہت ضروری ہے کہ ہم اپنے آپ کو زیادہ 

نمایاں نہ کریں ۔ برقعہ ، چادر یا عبایا اس قسم کا استعمال کریں جو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ نہ کرے ۔ زیادہ شوخ اور 

تنگ لباس ، خوشبو ، بناؤ سنگھار اور ایسا زیور جو بجتا ہو لوگوں کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے ان چیزوں سے بچنا 

چاہیے 

3
 بازار جانے سے پہلے بازار سے متعلق جو جو کام ہیں یا جو خریدنا ہے انکی ایک فہرست بنالیں اور کوشش کریں کہ ہر 

چیز ایک دو دکانوں سے ہی لے لی جائے ۔ ونڈو شاپنگ کرنا یا پھر ایک چیز کے لیے کئی کئی دکانیں پھرنا بھی مناسب 

نہیں ہوتا ۔ اس سے وقت کا ضیاع تو ہوتا ہے عورت بھی لوگوں کی نظروں میں آجاتی ہے 

4
شام کے بعد بازار جانے سے گریز کرنا چاہیے ، کوشش کریں کہ صبح یا دوپہر کے وقت ہی خریداری کی جائے کیونکہ 

اس وقت بازاروں میں رش کم ہوتا ہے ۔ 

5
کسی قسم کے تہوار (جیسے عید وغیرہ) کی خریداری اس کے قریب آنے سے پہلے کرلی جائے ، اس کے دو فائدے ہیں 

ایک تو چیز مناسب قیمت میں مل جاتی ہے اور دوسرا انسان رش میں ہونے والی کوفت سے بھی محفوظ رہتا ہے 

6
چیزیں خریدتے وقت دکاندار سے کم سے کم بات چیت کریں ۔ اپنے لہجے اور آواز کو تھوڑا سخت رکھیں

7
حتی الامکان کوشش کریں کہ عورت کبھی اکیلی بازار نہ جائے ، ساتھ کو ئی بالغ مرد ہوتو بہت ہی بہتر ہے اگر گھر میں 

کوئی مرد نہیں ہے تو پھر کسی بڑی عمر کی عورت کو ساتھ لے لیا جائے ، جوان لڑکیوں کا تنہا بازار جانا مناسب نہیں ہے 

8
 سب سے آخری اور اہم بات گھر سے نکلتے وقت دعا پڑھ کر خود کو اللہ کی حفاظت میں دے دیں ان شاء آپ ہر قسم کے 

شرورو فتن سے محفوظ رہیں گی 

دعا ہے

 بِسْمِ اللّٰہِ تَوَکَّلْتُ عَلَی اللّٰہِ لَاحَوْلَ وَلَاقُوَّةَ اِلَّابِاللّٰہِ

ان باتوں کا اہتمام کرنے پر ان شاء اللہ آپ کو کبھی بھی کسی قسم کی بھی پریشانی نہیں ہوگی

Share this article :

Post a Comment