اہل سنت رہنماوں کا ایک اہم اجلاس
اہل سنت والجماعت پاکستان کے سرپرست اعلی و سربراہ جماعت علامہ محمد احمد لدھیانوی صاحب کی سربراہی
میں اہل سنت رہنماوں کااسلام آباد میں ایک اھم اجلاس
علامہ محمد احمد لدھیانوی،سید پریل شاہ بخاری،مولانا اورنگزیب فاروقی،مولانا محمد رمضان مینگل،
مولانا مسعود الرحمن عثمانی،مولانا عبدالوحید جلالی،مولانا فراز معاویہ،مولانا عطا محمد دیشانی،
قاری محمد ایوب اور حاجی غلام مصطفی بلوچ نے خصوصی طور پر شرکت کی.
اجلاس میں حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا اور حکومت کی اہل سنت مخالف سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا.
اجلاس میں درج ذیل اہم فیصلے کیے گئے.
ایک : ناسازگار حالات کے پیش نظرتمام صوبائی کنوینرزایک سال کے لیے اپنے اپنے صوبوں کے صدر نامزد.
پنجاب کے کنوینر مولانا محمد اشرف طاہر کی گرفتاری کی وجہ سے انجینئر اشفاق احمد قائم مقام صدر پنجاب نامزد
دو : سپریم کورٹ کے فیصلہ کی روشنی میں سپاہ صحابہ پرپابندی اٹھائے جانے کے حوالے سےجناب بشیرعکاشہ صاحب کی سربراہی میں چاررکنی کمیٹی قائم. کمیٹی اراکین میں علامہ مسعودالرحمن عثمانی،غلام مصطفی بلوچ اور
حافظ نصیرصاحب شامل
تین : علامہ مسعودالرحمن عثمانی صاحب کی سربراہی میں جماعتی کارکنان کی علمی،عملی اور نظریاتی تربیت کا
نصاب طے کرنے اور اس حوالے سے سفارشات مرتب کرنے کے لیے تین رکنی کمیٹی قائم
کردی گئی. مولانارب نوازحنفی اورمولاناعبدالجبارحیدری اس کمیٹی کےممبر ہوں گے
چھار : قائد پنجاب علامہ محمد اشرف طاھرسمیت پنجاب بھرمیں عہدیداران اورکارکنان کی بلاجواز
گرفتاری،ملک بھرمیں اہلسنت کی جاری ٹارگٹ کلنگ اورقاتلوں کی عدم گرفتاری کے
خلاف 6 مارچ بروزجمعہ کو ملک بھرمیں یوم احتجاج منایا جانے کا اعلان. مطالبات منظور نہ ہونے کی
صورت میں مارچ کے آخر میں پارلمنٹ ہاوٗس کے سامنے دھرنا دینے کا اعلان
اہل سنت رہنماوں نے ملک بھر میں ہونے والی دہشت گردانہ کارروائیوں سے اظہار برات اور تمام کالعدم تنظیموں
سے لاتعلقی کا اعلان کیا. ان دہشت گردانہ کارروائیوں کی آڑ میں بے گناہ افراد کے خلاف کارروائی
اور چادر چار دیواری کے تقدس کی پامالی کی شدید مذمت کی گئی
Post a Comment